پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈر ہے کہ بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کرے گا کہ میں نے اس کے کپڑے پھاڑے ہیں، شیخ رشیدنے انتہائی سنگین دعوے کردیئے

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بلاول کو آگے کیا ہوا ہے، بلاول کو سمجھا رہا ہوں بازآ جاؤ آصف زرداری سٹے باز ہے، ڈر ہے کہ بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کرے گا کہ میں نے اس کے کپڑے پھاڑے ہیں، لوگ کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، اس لئے بلاول کو معاف کیا، اگر وہ بچ کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاست میں مارا جائے گا،

نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، زرداری نے 8 سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا،وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں کے لیے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان کیاہے،ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ جہاں مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔کراچی کینٹ اسٹیشن پرہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی،3 ارب کا آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10 ارب کا منافع کمائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ہم اپنی فریٹ ٹرینیں اسی ملک میں ہی بناسکتے ہیں، ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن ہم پھر بھی پیچھے رہ گئے ہیں اگلا مشن ہے کہ پاکستان کچھ امپورٹ نہ کرے کیونکہ جب چیزیں درآمد کی جاتی ہیں تو اس میں کرپشن اور کمیشن ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27 اپریل کو وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہوجائے گا، منصوبے میں ایک چینی اور 9 پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ 17 سو کلو میٹر پر مشتمل ہوگا۔ایم ایل ون کے تحت کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کیا جا رہا ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیخ رشیدنے کہاکہ ریلوے کی بہتری کے لیے چین کے تعاون سے اقدامات کر رہے ہیں، ایم ایل ون ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم خرچ میں زیادہ کام کریں، غریب 3ہزار پر خوش ہیں اور لٹیروں نے 3 ارب روپے لوٹ کھائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ لٹیروں نے ملک کو لوٹا اور عوام کو گیس کے اضافی بل دینے پڑ رہے ہیں۔ آج وہ چور ، ڈاکو اور لٹیرے جو ضمانتیں کراتے پھر رہے ہیں، انہوں نے تو قبرستان کو بھی نہیں بخشا، مردوں کے نام پر اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں۔ سندھ حکومت ہمارے ساتھ آ کر بیٹھے۔ ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…