ٹورنٹو (این این آئی) کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،سینیٹر فیصل جاوید،فردوس عاشق اعوان موجود تھے۔ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں ڈیم نہیں بنے گا ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ڈیم ضرور بنے گا،عمران خان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں، ڈیم ضرور بنے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹورنٹومیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانی کا 80 فیصد ضائع کردیتے ہیں، ہمارے پاس صرف دو بڑے آبی ذخائر ہیں، جو لوگ کہتے ہیں ڈیم نہیں بنے گا ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ڈیم ضرور بنے گا،انہوں نے کہا کہ ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ تین کروڑ روزانہ سے بڑھ کر ساڑھے پانچ کروڑ ہو گئی ہے، حکومت نے ڈیم تعمیر کیلئے 17 ارب روپے جاری کئے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں، ڈیم ضرور بنے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین واپڈا کے مطابق 20 مارچ کو مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا، دیامر بھاشا ڈیم پررواں سال اکتوبر میں کام شروع ہوجائے گا۔ کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،سینیٹر فیصل جاوید،فردوس عاشق اعوان موجود تھے۔ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں ڈیم نہیں بنے گا ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ڈیم ضرور بنے گا