اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کے واقعہ پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کو اسد منیر کیس کی تحقیقات تک مستعفی ہوجانا چاہیے، موجود ہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ہے،
مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ موجود ہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ ایک طرف دہشتگرد تنظیموں کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ دوسری طرف مولانا مسعود اظہر کو بچانے کے لیے چین کا کندھا استعمال کیا جا رہا ہے۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ نیب ایک سیاسی ادارہ بن گیا ہے۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ برگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کو نیب نے پریشان کیا جس پر اس نے خودکشی کی،اسد منیر کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ چیئرمین نیب کو اس عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں۔نیئر بخاری نے کہاکہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کے واقعہ پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔نیئر بخاری نے کہاکہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کیا جائے۔نیئر بخاری نے کہاکہ نیب کا ادارہ بے لگام ہو چکا ہے،نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کو پہلے بھی ہتھکڑیاں لگائیں گئیں۔نیئر بخاری نے کہاکہ موت کے بعد بھی اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کو اسد منیر کیس کی تحقیقات تک مستعفی ہوجانا چاہیے۔