ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ حکام نے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی، تین لاپتہ ،نام جاری

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ حکام نے گزشتہ روز مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے تین لاپتہ ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید شامل ہیں۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں کے ناموں کا اعلان نیوزی لینڈ حکام نے کیا ،

مزید 3 پاکستانی بھی لاپتہ ہیں جن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ لاپتہ افراد میں ذیشان رضا اور ان کے والد و والدہ شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی این اے سے مزید تین افراد کی شناخت کی جائیگی ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ فیصلہ لواحقین کرینگے کہ میتیں پاکستان لانی ہیں یا نہیں ۔دریں اثناء ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کی نیوزی لینڈ سانحے میں اہلخا نے شہادت کی تصدیق کردی۔دونوں میتوں کو نیوزی لینڈ میں موجود انکے اہلخانہ کے حوالے کردی جائیں گی جہاں نیوزی لینڈ میں ہی تدفین کی جائیگی۔دوسری طرف پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں موجود شہید نعیم راشد کی والدہ کا کہنا ہے انکو اور انکے بیٹے کو فوری نیوزی لینڈ کا ویزہ جاری کیا جائے۔انھوں نے وزیر وزیراعظم عمران سے بھی اپیل کی کہ وہ شدید غم سے نڈھال ہیں جبکہ شہید نعیم راشد کی بیوہ نیوزی لینڈ میں اکیلی ہے۔نعشوں کو پاکستان لانا مشکل تھا جس وجہ دونوں نعشوں کو وہاں پر ہی دفنایا جائیگا نعیم راشد نے پی ایچ ڈی کر رکھی تھی اور وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ تھے اور ان کا 22 سالہ بیٹا انجینئرنگ کا طالبعلم تھا وہ مرحوم ڈی آئی جی ہزارہ وسیم افضل خان ڈاکٹر سلیم افضل خان اور بینکار تنویر افضل خان کے بھانجے اور ڈاکٹر خورشید کے بھائی تھے ۔شہید ڈاکٹر نعیم راشد اور طلحہ کے لواحقین نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شہداء پر فخر ہے جبکہ ایبٹ آباد کی فضاء مکمل سوگوار نظر آئی اور مرحومین کے گھر جناح آباد میں عوام کا دن بھر تا نتا بندھا رہا۔

جبکہ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ ذیشان رضا اور اس کے والدین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زیشان رضا اور اس کے والدین کی شناخت کے لئے مزید وقت لگے گا۔ انہوں نے کہاکہ ذیشان رضا اور اس کی والدین کے بارے میں حتمی اعلان کچھ دیر کے بعد کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ حکام نے چھے پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ مسجد پر دہشتگرد حملے میں بنگلہ دیشی خاتون شوہر کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئیں ۔

واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت بنگلہ دیش کی 42 سالہ حسنیٰ آرا پروین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے شوہر کو بچاتے ہوئے قاتل کی گولیوں کا نشانہ بنیں۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 42 سالہ حسنیٰ آرا پروین اس وقت گولیوں کا شکار بنیں جب وہ فائرنگ کی آواز سن کر اپنے معذور شوہر کو بچانے کیلئے پہنچیں۔رپورٹ میں بنگلہ دیش کی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حسنیٰ آرا پروین کے شوہر فریدالدین احمد معذور ہیں اور وہ ویل چیئر کے سہارے چلتے پھرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حسنیٰ آرا پروین النور مسجد کے خواتین کے سیکشن میں نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھیں کہ اچانک فائرنگ ہوئی اور وہ جلدی سے مرد حضرات کے سیکشن میں شوہر کی حفاظت کیلئے دوڑیں۔اپنے معذور شوہر کو گولیوں سے بچانے کیلئے

دوڑ کر آنے والی حسنیٰ آرا پروین بدقسمتی سے قاتل کی اندھی گولیوں کا نشانہ بنیں اور موقع پر ہی چل بسیں۔بنگلہ دیش کی اخبار نے حسنیٰ آرا پروین کے بھتیجے محفوظ چوہدری کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیشی نژاد خاتون شوہر کو بچاتے ہوئے ماری گئیں، تاہم ان کے شوہر محفوظ رہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں زخمی افراد سے ہسپتال جاکر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔زخمیوں سے ملاقات کے وقت جیسنڈا آرڈن نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کا سر بھی سیاہ رنگ کے دوپٹے سے ڈھکا ہوا تھا۔اس موقع پر انہوں نے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی تمام خواتین کو گلے لگا کر تسلی بھی دی جبکہ مردوں سے بھی اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اس موقع پر تمام افراد سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور اس مشکل وقت میں پورا نیوزی لینڈ ان کے ساتھ ہے۔جیسنڈا اذرڈن نے مساجد پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کو پکڑنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…