ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

نواز شریف ، زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے،بلاول بچہ ہے بچ کر کھیلے تو اچھا ہے کہیں میرے ہاتھوں سیاسی طور پر مارا نہ جائے ،شیخ رشید کا انتباہ

datetime 16  مارچ‬‮  2019

کراچی(آ ن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دینی مدارس کو پاکستان کو قلعہ سمجھتا ہوں،بلاول بچہ ہے بچ کر کھیلے تو اچھا ہے کہیں میرے ہاتھوں سیاسی طور پر مارا نہ جائے۔ نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، انکا انجن دھواں دے رہا ہے، رواں ماہ سے ریلوے مزدوروں کو وزیر اعظم کی جانب سے 3،3 ہزار تنخواہ پر اضافی ملیں گے۔یریلوے کے مزدوروں کیلئے ہاوسنگ کی سہولتوں کو دیکھ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی کینٹ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید کی کینٹ اسٹیشن آمد پر ریلوے ملازمین نے احتجاج بھی کیا اور مستقل کرنے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے ہیں، ملازمین کا مطالبہ تھا کہ اسسٹنٹ پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے، اس موقع پر شیخ رشید نے لوکو شیڈز ورکشاپ کا دورہ کیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیخ رشید احمد نے چیئرمین پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے کل کچھ بیان دیا ہے، بلاول نے جو کہا اس پر لوگ کہتے ہیں کہ چھوڑو بچہ ہے،لوگ بیچ بچاؤ کروا رہے ہیں۔ میں نے ایک بار پھر بلاول کو معاف کیا، اگر بلاول بچہ ہے تو بچہ بچ کرکھیلے تو اچھا ہے کہیں میرے ہاتھوں سیاسی طور پر مارا جائے گا۔ میں نے تو بلاول کو ابھی کچھ کہا ہی نہیں ہے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں کپڑے پھاڑ کر تھانے نہ چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں چوری ڈاکو لٹیروں کا خاتمہ ہوجائے تو سندھ ترقی کرے گامیں نے جوانی میں جیل کاٹی ہے نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں ۔ نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، انکا انجن دھواں دے رہا ہے۔انکو بچ کر رہنا چاہئے ۔داری بڑا پتے باز ہے۔

زرداری نے اب بلاول کو آگے کر دیا ہے۔ زرداری نے 8 سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کم سے کم خرچ میں زیادہ کام کریں، غریب 3ہزار پر خوش ہیں اور لٹیروں نے 3 ارب روپے لوٹ کھائے۔ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا ہے،غریبوں کو گیس کے بلوں میں سزا مل رہی ہے، مزدوروں کیلئے گھروں کی اسکیم پر کام کررہے ہیں، چور فالودہ والے کے نام پر اربوں روپے کھا گئے۔

انہوں نے کہا کہ جناح ایکسپریس تین بجے تیس مارچ کو نکلے گی۔جناح ایکسپریس کا سات سے آٹھ ہزار کرایہ ہوگاتمام ٹریک کو نیا کرنے کا ٹینڈر دیا ہے۔ ایم ایل ون اب اے بڑا ٹریک ہے۔ ایم ایل ون کا منصوبہ 17 سو کلو میٹر پر مشتمل ہوگا۔ایم ایل ون ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ایم ایل ون کے تحت کراچی سے پشاور تک ٹریک ڈبل کیا جا رہا ہے، ریلوے کے تمام ٹریک بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

امید ہے ایم ایل ون کا معاہدہ 27 اپریل کو وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہوجائے گا، منصوبے میں ایک چینی اور 9 پاکستانیوں کی شمولیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام سے تعلق ہونا بری بات ہے تو مجھے فخر ہے،دینی مدارس کو پاکستان کو قلعہ سمجھتا ہوں،دہشتگردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہوں،وزارت آنی جانے والی شے ہیوزیر ریلوے نے کہا کہ جو بھی ریلوے کی زمین ہر قابض ہوگا اوپر کارروائی ہوگی سندھ حکومت ساتھ آئے ہم کے سی آر پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں۔ سندھ حکومت ہمارے ساتھ آکر بیٹھے۔ ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔اس سے قبل شیخ رشید احمد کا ریلوے مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔ پاکستان ریلوے اللہ کے بعد آپ پر چل رہی ہے۔ چھ ماہ کے عرصے میں سب نے بہت محنت کی ہے۔ آٹھ سو مزدور دن رت کام کررہے ہیں ہر مزدور کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تین ہزار روپے اس ماہ کی تنخواء میں اضافی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار نوکریاں نکالی ہیں میرٹ پر مزید دس ہزار نوکریاں نکالیں گے۔ ریلوے ملازمین کو ہر گریڈ مین ایک درجہ ترقی دیں گے۔ ریلوے کے مزدوروں کیلئے ہاوسنگ کی سہولتوں کو دیکھ رہے ہیں ڈیڑھ لاکھ پنشن والے مزدور ہیں ایسے پروگرام پر کام کررہے ہیں کہ مالی بوجھ کم ہو اور غریب مزدور کے سر پر چھت ہو۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…