کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے نیب کے شکنجے میں پھنسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بلانے کا نیا راستہ نکال لیا، جمعہ کو سندھ اسمبلی سندھ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس کی صدارت کی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اجلاس ہو یا نہ ہو آغا سراج درانی کو نیب کی حراست سے نکال کر اسمبلی اجلاس لایا جائے گا، اس کیلئے ایک نیا قانونی
راستہ نکال لیا گیاہے۔جمعہ کواسپیکر سندھ اسمبلی کا ایک اور پروڈکشن آرڈر جاری کر کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا،جس کی صدارت آغا سراج درانی نے کی،سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کئی روز سے تعطل کا شکار تھا۔یاد رہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس 21 مارچ تک موخر ہونے کے بعد آغا سراج درانی کا پروڈکشن آرڈر غیر موثرہوگیا تھا جس کے بعد یہ نیا راستہ نکالا گیا ہے۔