افغانستان سے آنے والے ہر عمر کے مسافرکو اب یہ کام لازمی کرنا ہوگا، پاکستان کے قومی ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت نئی پابندی عائد

15  مارچ‬‮  2019

پشاور(آن لائن)پولیو خاتمہ کی عالمی کوششوں اور پاکستان کے قومی ایمرجنسی ایکشن پلان میں پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے کے واحد مقصد کے پیش نظر، طورخم گیٹ عبور کرنے والے ہر عمر کے افراد کو پولیو قطرے پلوانے کا کام مارچ 25، 2019 سے شروع کیا جا رہا ہے۔

کوآرڈَینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخواہ کیپٹن ریٹائرڈ کامران احمد آفریدی نے کہا پاکستان افغانستان کی سرحد پر طورخم گیٹ عبور کرنے والے ہر عمر کے مسافر کو پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے کے مقصد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیو خاتمے کے بہت قریب ہیں اور حکومت پاکستان اور افغانستان کے طورخم گیٹ پر ہر عمر کے مسافر کو پولیو قطرے پلوانے کے اس متفقہ فیصلے سے پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا پولیو کی بیماری زیادہ تر بچوں میں عمر بھر کی معزوری کا سبب بنتی ہے مگر بڑے پولیو وائرس کوایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقل کرنے یا وائرس کی ترسیل کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ اسلیے سرحد پار کرنے والے ہر عمر کے مسافر کو پولیو قطرے پلوانے کا فیصلہ پولیو وائرس کی روک تھام کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہو گا۔ اسی مقصد کیلئے طورخم پر ہر عمر کے شخص کو پولیو قطرے پلوانے کے لیے ٹرانزٹ ٹیمیں اور سوشل موبلائزر بہت جلد تعینات کر دیے جائیں گے تاکہ مزکورہ تاریخ سے قطرے پلوانے کا کام بہتر طریقہ سے شروع کیا جا سکے۔ ضلع خیبر میں روزانہ تقریبا 14000 مسافر سرحد پار کرتے ہیں۔ ہر شخص کی ویکسینشن نہ صرف اس علاقہ میں بلکہ پورے خطے میں پولیو وائرس کی گردش کو روکنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…