پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

ہمارے بچوں میں پھوٹ نہیں ڈالی جاسکتی،چوہدری شجاعت ٹی وی اینکروں پر برہم،مونس الٰہی کے بارے میں دوٹوک اعلان کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بعض اینکروں کے ذریعے جھوٹی داستانیں سنا کر ہمارے خاندان کو بدنام کرنے والے ناکام رہیں گے، ہم نے پی ٹی آئی سے انڈرسٹینڈنگ کے تحت وفاقی وزارت کیلئے مونس الٰہی کانام دیا ہے، ہمارے بچوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ ان کی تربیت چودھری ظہورالٰہی شہید کے بنائے ہوئے اصولوں پر ہوتی ہے۔

میڈیا کی بعض بے بنیاد اطلاعات کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے خاندان کے خلاف پراپیگنڈہ میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی یہ عادت بن چکی ہے کہ وہ بغیر کسی ثبوت کے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اپنی مشہوری کیلئے بعض اینکروں کے ذریعے جھوٹی داستانیں سناتے ہیں، ان میں بعض پنجاب کی چیف منسٹری کے بھی امیدوار ہیں، ہماری پی ٹی آئی سے انڈرسٹینڈنگ کے مطابق وفاق اور پنجاب میں دو، دو وزارتیں ملنا تھیں پنجاب میں تو دو وزارتیں مل گئی ہیں وفاق میں ابھی ایک باقی ہے جس کیلئے مونس الٰہی کا نام دیا ہے جو سب سے بڑا اور تجربہ کار ہے جس نے پچھلا الیکشن 26 ہزار اور اس مرتبہ الیکشن 51 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گھر سے تین بچے رکن قومی اسمبلی ہیں، بعض اخبار نویس اور ٹی وی کے لوگ بھائیوں کو اس طرح کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ مونس الٰہی کی بجائے آپ میں سے کوئی منسٹر بن جائے لیکن وہ ان لوگوں کو سختی سے منع کرتے ہیں کہ ہمارے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے بچے جب سے سیاست میں آئے ہیں بعض لوگ اسی طرح کی اوچھی حرکتیں کرتے رہتے ہیں جس سے کوئی اثر نہیں پڑتا، میں ایسے عناصر کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ ہمارے خاندان کے تمام بچوں کی تربیت چودھری ظہورالٰہی شہید کے بنائے ہوئے اصولوں پر قائم ہے اس طرح کا منفی تاثر دینے والے انشاء اللہ ناکام رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…