اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے ارکان قومی اسمبلی کو فنڈز دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ جمعہ کو درخواست لیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے دائر کی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن )نے وزارت منصوبہ بندی سے فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ وزارت منصوبہ بندی 24 ارب روپے کے فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکاری ہے۔درخواست میں کہاگیا کہ
آرٹیکل 19 کے تحت معلومات فراہم کرنا قانونی طور پر ضروری ہے۔ درخواست استدعا کی گئی کہ ارکان قومی اسمبلی کو 24 ارب روپے فنڈز کی فراہمی معطل کی جائے۔د رخواست میں استدعا کی گئی کہ سی پیک سے 24 ارب نکال کر ارکان اسمبلی کو فراہم کئے گئے۔استدعا کی گئی کہ وزارت منصوبہ بندی کو فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں وزارت منصوبہ بندی کو فریق بنایا گیا ہے۔