لاہور ( این این آئی) بینک آف پنجاب کے 48ہزار اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا گیا جن میں بڑے اکاؤنٹس ہولڈرز کا ڈیٹا بھی شامل ہے ، اکاؤنٹس ہولڈرز میں تشویش پھیل گئی ، آپریشنل ہیڈ پنجاب بینک اعجاز قریشی کا کہنا ہے کہ کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو خطرہ نہیں تاہم کوئی کال آئے تو تفصیل فراہم نہ کرے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا ہے ،ان میں بڑے اکاؤنٹس ہولڈرز کا ڈیٹا بھی شامل ہے اور وہ افراد بھی شامل ہیں
جنہوں نے قرضے لئے یا معاف کرائے ۔جس سے اکاؤنٹس ہولڈرز میں تشویش پھیل گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بینک انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے ایف آئی اے کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔ آپریشنل ہیڈ پنجاب بینک بنک اعجاز قریشی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ایسا تشویشناک ایشو نہیں ہے ،اس سے کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو خطرہ نہیں ہے تاہم کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو کال آئے تو تفصیل فراہم نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ کاغذات گم ہوئے ہیں جس کی انکوائری ہورہی ہے ۔