لاہور (ا ین این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے،ہم نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے،عوام کے مسائل کا اندازہ ہے ،جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کا اندازہ ہے ،پنجاب حکومت ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کو اہمیت دے رہی ہے، جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کریں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے ،سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے۔ وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے، ہماری حکومت کے اقدامات سے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم ہو گا۔