شاہد خاقان عباسی کیخلاف وفاقی وزیر شیخ رشید کھل کر مخالفت میں آگئے ، بڑا اعلان کر دیا

15  مارچ‬‮  2019

راولپنڈی(اے این این )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایل این جی کیس میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ثبوت پیش کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہو گئے اور وہ نیب کے دفتر آئے تو اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لائے تھے،انہوں نے نیب کو اپنے پاس موجود ثبوت پیش کر دیئے۔نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل میں ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ وزیرریلوے نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیکے کی منظوری دی، میں نے نیب کو صاف کہہ دیا میری نیت صاف ہے کوئی چالاکی نہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاثردیا گیا یہ معاہدہ 2ملکوں کے درمیان ہوا جوغلط ہے، جان بوجھ کرقطر کے ساتھ مہنگے داموں ایل این جی معاہدہ کیا گیا، یہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دیئے گئے ثبوت نیب دفترمیں اپنے دستخط کیساتھ جمع کرائے ہیں، اسکینڈ ل میں شاہد خاقان عباسی کا مرکزی کردار رہا، ایل این جی درآمد سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے اور اب ہمیں محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا ہے بلاول بھٹو مجھ پر بھی تنقید کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں وزارت کا بھوکا نہیں، میں ٹوئٹ نہیں کرتا، جس دن ٹوئٹ کیا بلاول پرکروں گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…