کراچی(آن لائن) بڑی کار کے خریداروں کو ضمنی بجٹ بھاری پڑ گیا، 1700 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔مقامی سطح پر تیار کی جانے والی بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا پروانہ جاری کر دیا گیا، اب 1700 سی سی سے زائد کی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے بھی زائد کا اضافہ کر دیا گیا جس کی بڑی وجہ ضمنی بجٹ میں حکومت کی جانب سے
ان گاڑیوں پر فیڈر ایکسائز ڈیوٹی کا عائد کیا جانا ہے۔حکومت نے 1700 سی سی سے زائد انجن کپیسٹی کی گاڑیوں پر 10 فیصد ایف ای ڈی عائد کی ہے، حکومتی فیصلے کا اطلاق پہلے سے بکنگ کی گئی گاڑیوں پر بھی ہو گا اور گاڑی کی ایڈوانس ادائیگی کرنے والوں کو بھی اب اضافے رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس حوالے سے ہنڈا اور ٹویوٹا کمپنیوں نے اعلامیے بھی جاری کردیئے ہیں۔