لاہور ( این این آئی) محکمہ خزانہ پنجاب نے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کے الاؤنسز کاٹ لیے ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے الاؤنسز کی پالیسی کے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیاجس کے مطابق پیسفک الاؤنس یا 50 فیصدسپیشل الاؤنس پلس 50فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس میں سے ایک الاؤنس دیا جائے گا۔بجٹ بنانے والے محکمہ خزانہ کے کمپوزرز بھی سپیشل بجٹ الاؤنس ماہانہ 7 ہزار سے محروم کر دئیے گئے، پروگرام اینالسٹ ،
محکمہ خزانہ کو بھی ماہانہ 8 ہزار کا نقصان ہو گیا،ایم پی ڈی ڈی کے نان اکیڈمک سٹاف کا سپیشل الاؤنس بھی منہا کر دئیے،سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کا سپیشل ایجوکیشن الاؤنس بھی ختم کر دیا۔سیکرٹریٹ تقرری کی صورت میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کا 35 ہزار، ڈپٹی کا 17 ہزار اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کا 15 ہزار سپیشل الاؤنس بھی ختم ہو گیا۔کئی سالوں سے منظور الاؤنسز کاٹنے پر ملازمین تشویش میں مبتلا، شدید احتجاج متوقع ہے۔