جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بارڈر ملٹری پولیس میں خالی آسامیوں پر سینکڑوں افراد کی بھرتی کا فیصلہ، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرکٹ ہاؤس ملتان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے اورترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

لیہ اور تونسہ شریف کے درمیان زیر تعمیر برج کو شاہراہ کے ذریعے شور کوٹ موٹر وے انٹرچینج سے منسلک کیا جائے گا اورڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹرائبل ایریا کی بارڈر ملٹری پولیس کی استعدادکار بڑھانے اور پولیس ملازمین کو ترقیاں دینے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبوں کے کاموں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان شاہراہ کو 31 مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے لئے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ڈیرہ غازی خان میں سڑکوں کی تعمیر کی وجہ سے شہریوں کی طرف سے ٹریفک مسائل کی شکایات آ رہی ہیں جس کا فوری ازالہ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان کے مضافات میں زیر تعمیر سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے اور تونسہ شریف میں زیر تعمیر سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھ تعمیر کئے جائیں۔پانی کی نکاسی کے لئے ڈرین رکھے جائیں اور سڑکوں کی کارپیٹنگ کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سخی سرور سے رونگھن روڈ کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے ہیڈ تونسہ بیراج کے ہیڈ نمبر22 سے براستہ ہیرو اور بستی مکول تونسہ شریف تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے تونسہ شریف جانے کے لیے فاصلہ کم ہوگا جبکہ وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ فورٹ منرو سٹیل برج کا کام 31 مارچ تک مکمل کیا جائے اور ڈی جی خان نادرن بائی پاس پر کام کا جلد آغاز کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان آفیسر کلب میں کمیونٹی سنٹر تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 75 واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کو بحال کر کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے جبکہ آئی سی یو وارڈ میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے اور ہسپتالوں میں نرسز کی بھرتی کیلئے واک ان انٹرویو کا طریقہ اختیار کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غازی میڈیکل کالج میں ٹرائبل ایریا کیلئے کوٹہ رکھا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا ماہانہ کنٹریکٹ 30 لاکھ روپے میں کیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے یہ ٹھیکہ صرف تین لاکھ روپے میں دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…