لاہور ( این این آئی) ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن نے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کو سرکاری ملازمین کے پاسپورٹس سے متعلق احکامات جاری کر دیئے ۔جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین فوری نیا پاسپورٹ بنوائیں اور پیشے میں سرکاری ملازمت لکھیں، سرکاری ملازمت چھپانے والے ملازمین متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے فوری رجوع کریں، سرکاری ملازمین پرانے پاسپورٹس فوری طور جمع کرائیں۔ڈاریکٹوریٹ پاسپورٹ امیگریشن
کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کے لیے سرکاری افسران کو اضافی 5000ہزار روپے بھی جمع کرانے ہونگے،دیئے گئے وقت کے بعد پاسپورٹ میں سرکاری ملازمت چھپانے پر مذکورہ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی،ایف آئی اے سرکاری ملازمت چھپانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرے گا، پاسپورٹ امیگریشن سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے پاسپورٹ بھی بلاک کریگا۔