کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعدایک بار پھرمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس38900کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 27ارب89کروڑ60لاکھ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت8.20فیصدکم جبکہ65.03فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فوڈز،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 39000پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے ٹیکسوں میں مزید اضافے کا عندیہ دینے کے بعد مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اورسرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈ38752پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس120.32پوائنٹس کمی سے38808.61پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے106کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں27ارب89کروڑ60لاکھ71ہزار20رو
جمعرات کومجموعی طور پر8کروڑ58لاکھ67ہزار430شیئرزکاک
جس کے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے2000.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت24.00روپے کمی سے755.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ84لاکھ61ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے14.37روپے اوریونٹی فوڈز لمیٹڈ سرگرمیاں1کروڑ17لاکھ82ہزار500شی