پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہر میں موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،2 افراد جاں بحق ،9زخمی ہوگئے ،متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے دھماکے سے 7 گاڑیوں اور 4 موٹرسائیکلوں سمیت متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں نامعلوم دہشتگروں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے سڑک کے کنارے کھڑے کیئے گئے موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد عبدالقادر اور پذیر موقع پر جاں بحق جبکہ زاہد حسین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے دھماکے سے 7 گاڑیاں 4 موٹرسائیکلیں متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں نزدیکی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے کیا گیا اور دھماکے میں 2 سے3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا پولیس اور مقامی انتظامیہ مذید کارروائی کر رہی ہے ۔  بلوچستان کے علاقے پنجگور میں موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…