لاہور(سی پی پی)محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا، ایک شخص کو 35 ہزار کے قریب گاڑیوں کا مالک بنادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مجاہد شبیر نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے
اس کے نام پر 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈکردی ہیں۔ مجاہد شبیر کے مطابق اس کی ذاتی ملکیت میں صرف ایک گاڑی ہے لیکن محکمہ ایکسائز نے چوری شدہ گاڑیاں اس کے نام پر رجسٹرڈ کردی ہیں جس کے باعث پولیس اسے ہراساں کر رہی ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو شہری کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔