اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی توانائی کمیٹی نے گیس صارفین سے وصول کیے گئے اضافی بل آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا.اجلاس میں بجلی کے ڈیفالٹرز سے جلد وصولیوں پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے ڈیفالٹرز کیخلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا. اجلاس میں فیصلہ کیا. گیا کہ پاور سیکٹر میں
غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن مشترکہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اجلاس میں گھریلو صارفین کیلئے گیس سلیب پر نظرثانی کیلئے غور کیا گیاوزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈویژن کو زیادہ گیس بلوں پر جلد نظر ثانی کی ہدایت کردی اسد عمر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی صارفین کو زائد بل جلد واپس کرنے کی ہدایت کی ہے وزارت پٹرولیم صارفین سے زائد بلوں کو مستقبل کے بلوں میں ایڈجسٹ کرے۔