بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اراکین ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، وزرا ء، وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنااضافہ،جانتے ہیں منظوری کتنے گھنٹے میں ہوئی؟

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اراکین ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، وزرا ء اور وزیر اعلی کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنااضافے اوربل کی چوبیس گھنٹوں میں منظوری سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ،مخصوص شرائط کے ساتھ سابق وزرائے اعلیٰ کیلئے بھی مراعات کا اعلان کیا گیاہے ۔ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83ہزار ماہانہ سے بڑھ کر تقریباًدو لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ بنیادی تنخواہ 18ہزار روپے سے

بڑھ کر 80ہزار روپے ، ڈیلی الاؤنس ایک ہزار روپے سے بڑھ کر 4 ہزار روپے ، ہاؤس رینٹ 29ہزار روپے سے بڑھاکر 50ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔ یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار روپے سے 20ہزار روپے ،مہمان داری الا10ہزارروپے سے بڑھا کر 20ہزار روپے ، اراکین اسمبلی کو دوران اجلاس 2ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا ۔ بل کے ذریعے وزیر اعلی ، وزرا ء اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کی تنخواہ اور مراعات 59ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3 لاکھ 50ہزار روپے ، مہمان داری الاؤنس 20 ہزار روپے سے بڑھ کر 50ہزار روپے ، وزرا ء کی تنخواہ 45ہزار روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 85ہزار روپے ، مہمان داری الاؤنس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 40ہزار روپے ،ا سپیکر اسمبلی کی تنخواہ 59ہزار ر وپے سے بڑھا کر 1لاکھ 75ہزا ر روپے ، مہمان داری الاؤنس 12ہزا ر روپے سے بڑھا کر 25ہزار روپے ، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 38ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی ہے ۔ڈپٹی اسپیکر کا مہمان داری الاؤنس 20ہزار روپے سے بڑھا کر 25ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔بل کے ذریعے مخصوص شرائط کے ساتھ سابق وزرائے اعلیٰ کیلئے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 2002ء کے عام انتخابات سے وزیرا علیٰ کا کم از کم چھ ماہ تک آفس سنبھالنے والے اس کے حق دار ہوں گے ۔ جس کے تحت انہیں 1300سی سی اور2500سی سی گاڑیاں،

سکیورٹی اہلکاروں سمیت دیگر عملہ بھی فراہم کیا جائے گا ۔سابق وزیر اعلیٰ کو گاڑی کے ساتھ پانچ سکیورٹی اہلکار اور ڈرائیور ،ایک ذاتی سیکرٹری اور دو جونیئر کلرکس ،ڈرائیور کے ہمراہ 1300گاڑی، ہر مہینے 10ہزار روپے ٹیلیفو ن الاؤنس اور دوسرے کسی ضلع کا رہائشی ہونے اورلاہور میں کوئی گھر نہ ہونے کی صورت میں اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…