لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی محمد پرویز ملک، خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی طرف سے میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر لگائے گئے کرپشن الزامات کی تردید حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،حکمرانوں کے اندر سے انسانیت خاص طور پر وفاقی وزیر اطلاعات سے ختم ہو چکی ہے، کتنی شرک کی بات ہے کہ ایک بیمار شخص وہ بھی جو ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکاہو اور پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی پاور بھی بنایا ہو اس کی تضحیک کی جا رہی ہے،حکومت کی سات ماہ کی کارکردگی زیرو ہے اب تک
جو بھی کا کئے گئے ہیں وہ ن لیگ حکومت کے ہی شروع کردہ ہیں،پنجاب کے ترقیاتی بجٹ پر4سو روپے کٹ لگانے والی حکومت کیا ترقیاتی کام کرے گی۔۔گذشتہ روزپارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لیں، معیشت کے چیلنج کو سنجیدہ لیں، ضد، انا اور تکبر ایک طرف رکھ کر ’’میثاق معیشت‘‘کی طرف آئے کہ مضبوط اور مستحکم معیشت سے ہی قومی سلامتی کو نابل تسخیر بنایاجاسکتا ہے،حکومت قرض بھی لیتی جارہی ہے اور عوام کو ریلیف بھی نہیں دے رہی اور قرض بھی لیاجارہا ہے، ترقی پروگرام بھی کوئی نہیں تو پھر پیسہ کہاں جارہا ہے؟