ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

انٹیلی جنس معلومات پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، دھماکہ خیز مواد کی بھاری کھیپ برآمد ، مواد اور آلات کہاں چھپائے گئے تھے؟ سنسنی خیز انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)کوہاٹ پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کاروائی میں خطرناک دھماکہ خیز موادکی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی ہے۔مہلک بارودی مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونیوالے آلات پنڈی انٹر چینج کے قریب مقامی ہوٹل کیساتھ زمین میں چھپائی گئی تھی ۔ پکڑے گئے دھماکہ خیز مواد میں 50کلو گرام ہائی ایکسپلوزیو بارود،400نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور 6بنڈل سیفٹی فیوز وائر شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی احکامات کی روشنی میں موجودہ حالات کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید فعال کرکے کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے جسکے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر آصف محمود نے ایک خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ پنڈی انٹر چینج کے قریب مقامی ہوٹل سے پیوست خالی پلاٹ پر اچانک چھاپہ مارا جہاں تخریب کاری کی غرض سے رکھی گئی بارودی مواد برآمد کرلی گئی۔پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے برآمد ہونیوالی دھماکہ خیز مواد محفوظ طور پر ناکارہ بنادی ۔پولیس ذرائع کے بقول برآمد ہونیوالی دھماکہ خیز مواد میں 50کلو گرام ہائی ایکسپلوزیو بارود،400عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرزاور 6بنڈل سیفٹی فیوز تار شامل ہیں ۔پولیس نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیکر تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کردی جہاں نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہرین کے مطابق پکڑی جانیوالی دھماکہ خیز مواد انتہائی مہلک ہے جو خود کش جیکٹس،ریموٹ کنٹرول بم اور ٹائم بم بنانے میں استعمال کئے جاتے ہیں جسکے دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور تخریب کار کسی مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے میں انہیں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…