منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اس کام میں پاکستان کی بھرپور مدد کریں گے سوئٹزر لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سوئٹزر لینڈ پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے بھر پور تعاون کرے گا یہ بات بین القوامی سماجی تنظیمODEM کے سی ای او رچرڈمگھول ،کے ایم فنچ اور صدر امیجن مس ہدیٰ غریب نے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ اورکراچی ریجن کے صدر فرقان بلال سے ملاقات کے موقع پر کہی

انہوں نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ کے جدیدتعلیمی سسٹم اوربلاک چین کی مدد سے پاکستانی طلباء اور اساتذہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے کم عمر طلبہ و طالبات بہت کم عرصے میں جدید سائنسی اصولوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں گے رچرڈمگھول نے کہاکہ پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ جو کوششیں کر رہی ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہیں انہوںنے کہاکہ سوئٹزر لینڈ پاکستان میں نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی بھر پور تعاون کے لئے تیار ہے جس کے لئے پاکستان کو ماہرین تعلیمات فراہم کئے جائیں گے رچرڈمگھول نے کہاکہ نئے آنے والے تعلیمی سال سے سوئٹزر لینڈ کے ماہر تعلیم پاکستان میں اپنی خدمات دینا شروع کردیں گے انہوں نے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے باہمی تعاون سے پاکستان میںشرح خواندگی نہ صرف تیزی سے اضافہ ہوگا بلکہ معیار تعلیم بھی بلند ہوگارچرڈمگھول نے کہاکہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں دی جانے والی تعلیم سرکاری تعلیمی اداروں سے کہیں بہتر ہے جو خالصتاََ اپنی مدد آپ کے تحت طلباء کو دی جاتی ہے جس میں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد یا تعاون نجی اداروں کو حاصل نہیں ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے صرف سوشل ورک کے طور پر اپنی قوم کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں تو بے جانہ ہوگارچرڈمگھول نے آ ل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کی نجی تعلیمی اداروں کے لئے خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ان کے مسائل سے نجات دلانے میںا پسما کا اہم کر دارہے اس موقع پراپسماکے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے سوئٹزر لینڈ کی سماجی تنظیمODEM کے سی ای او رچرڈمگھول ،کے ایم فنچ اور دیگر ارکان کاپاکستان کا دورہ کرنے اور اپنی خدمات پیش کرنے پرمسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستانی طلباء اور اساتذہ کو سوئٹزر لینڈکے ماہرین تعلیمات کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گااور جو پاکستانی طلباء سوئٹزر لینڈ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریںگے انہیں اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…