نئی دہلی(آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہے۔ بھارت کی بڑی سیاسی جماعت ’عام آدمی پارٹی‘ کے راہنما اروند کیجریوال نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چل رہے تناؤ کی وجہ مودی کو قرار دے دیا۔ نئی دہلی کے سابق وزیراعلی نے میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جو بھی کشیدگی ہے اس کی وجہ نریندر مودی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ہی خدشہ تھا کہ مودی الیکشن سے پہلے کوئی ایسا کام کر سکتے ہیں۔سابق بھارتی بیوروکریٹ اور عام آدمی پارٹی کے رہنمااروند کیجریوال جو کہ نئی دہلی کے وزیر اعلی بھی رہے ہیں نے بتایا کہ تناؤکے یہ تمام حالات مودی سرکار نے خود بنائے ہیں۔ یاد رہے بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں جاری رہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کئی دن تک چلی جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی فضائی حدود بھی بند رہی۔ اب ایک بڑی بھارتی سیاسی جماعت کے راہنما نے کہا ہے کہ یہ تمام سازش مودی کی تھی۔ کیجریوال کا کہنا تھا کہ انہیں اور انکی جماعت کو پہلے ہی خدشہ تھا کہ مودی الیکشن کے قریب جا کر ایسی کوئی حرکت کر سکتے ہیں۔ اِس سے پہلے گزشتہ روز ایک اور بھارتی تنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی کہا تھا کہ پلوامہ میں حملہ خود مودی نے کروایا ہے اور انہوں نے یہ پیشنگوئی کی بھی کی کہ اگلے دو ماہ میں الیکشن کے قریب آتے آتے نریندرمودی پلوامہ جیسا ایک اور حملہ کروا سکتے ہیں۔