اسلام آباد( آن لائن )پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دی جس کے باعث پاکستانی مداح مایوس ہوگئے۔
جرمن سفیر پاکستان میں رہے تو پاکستان کے رنگ میں ہی رنگ گئے۔مارٹن کوبلر پاکستان میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے جب کہ غلط چیزوں کی نشاندہی بھی کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں لوگ ان کی ریٹائرمنٹ پر افسردہ ہیں۔مارٹن کوبلر جہاں پاکستانی سے کئی حسین یادیں لے کر جائیں گے وہیں انہوں نے پاکستان سے جرمنی میں اپنے گھر کے لیے انتہائی خوبصورت فرنیچر بھی خریدا ہے۔جرمن سفیر نے چنیوٹ میں بنے خوبصورت صوفوں کی تصاویر بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں شیئر کی اور کہا کہ وہ ان کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔مارٹن کوبلر نے مزید کہا کہ اندازہ لگائیں کہ پاکستان کا مشہور فرنیچر کس شہر کا ہے؟ یہ پاکستانی فرنیچر میں اپنے ساتھ جرمنی لے کر جائوں گا۔میں نے انہیں بہت آرام دہ پایااور آپ لوگ چنیوٹ کے صوفوں کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔مارٹن کوبلر کے اس ٹویٹ کے بعد چنیوٹ کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگ گیا ایک صارف نے کہا کہ چنیوٹ فرنیچر کے لیے خاصی شہرت رکھتا ہے۔