اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نندی پور پراجیکٹ ریفرنس، راجہ پرویز اشرف ،بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کا ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ شریک ملزمان بابراعوان، سابق سیکرٹری قانون ریاض کیانی سمیت دیگر کا صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔

پیر کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی ۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت شریک ملزمان میں بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون ریاض کیانی، مسعود چشتی، سابق کنسلٹنٹ شمیلہ محمود، سابق جوائنٹ سیکریٹری ریاض محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیع شامل ہیں۔ملزمان پر نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانہ کو 27 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے ملزمان کا ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف گواہوں کو طلب کرلیا۔مقدمے کے مطابق ان تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ نندی پور معاہدے کے لئے وزارت پانی و بجلی نے وزارت قانون سے رائے مانگی تو وزارت قانون نے صرف رائے دینے میں 2 سال لگا دیے اور فائل روک کر رکھی۔ اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت تھی جس میں راجہ پرویز اشرف وزیراعظم اور بابر اعوان وزیر قانون تھے۔

بابر اعوان نے کہا کہ منگل سے گواہوں کو بلائیں سات سال سے میڈیا ٹرائل ہورہا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا گواہوں کی تیاری کیلئے وقت درکار ہے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیں۔عدالت نے نندی پور کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہ محمد نعیم کو طلب کرلیا اور قرار دیا کہ  جلد ہی ریفرنس نمٹا کر فیصلہ سنادیں گے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…