ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

تبدیلی آگئی،پی ٹی آئی مخالف الیکشن لڑنے والے لیگی رہنما کے رشتہ دار ایس ایچ او کا تبادلہ

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

سرگودھا(اے این این ) تبدیلی آگئی حکومتی پارٹی کے ایم پی اے کے مدمقابل الیکشن لڑنا لیگی سابق امیدوار پنجاب اسمبلی کے ایس ایچ او ماموں کو مہنگا پڑ گیا جسے سرگودھا سے ضلع بدر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹرمیاں محمد الیاس کلیار کوپانچ روز قبل شہر کے اہم تھانہ اربن ایریا سے

تبدیل کرکے تھانہ کڑانہ کا ایس ایچ او لگایا گیا ان کی تعیناتی کے ساتھ ہی حلقہ سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے چیمہ برادران کے دو ارکان پنجاب اسمبلی نے علاقائی سیاست میں ان کے تبادلہ کو ناخوشگوار سمجھتے ہوئے میاں محمد الیاس کلیار کو محض اس بنا پرسرگودھاسے میانوالی تبدیل کروادیاکہ اس کے بھانجے میاں عمر فاروق کلیار نے گزشتہ سال ملک بھر میں ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پی ٹی آئی کے کے امیدوار چوہدری منیب سلطان چیمہ کیخلاف لڑا تھا جنہوں نے اپنے والد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ اور ماموں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل فاروق چیمہ کی مددسے انہیں تبدیل کروانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں شروع کیں جوبالآخر ایس ایچ او میاں محمد الیاس کلیار کو سرگودھا سے ضلع بدر کرنے میں کامیاب ہوگیءں اور انہیں میانوالی تبدیل کر دیا گیا عوامی سماجی حلقوں نے فوری طور پر تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سیاسی بنیادوں پر اس تبادلے کو کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،دریں اثناء چیمہ گروپ کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر اسکی سختی سے تریدید کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…