اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ثالثی کے دوران بھارتی پائلٹ قبضے میں ہوتا تو ہماری پوزیشن بہتر ہوتی،ابھی نندن کی رہائی پر عمران خان تاحال شدید تنقید کی زدمیں

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا حالیہ بھارتی جارحیت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عالمی برادری کے ثالثی کے دوران بھارتی پائلٹ قبضے میں ہوتا تو ہماری پوزیشن بہتر ہوتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان اچھا نہیں لگا کہ وہ فون کرتے ہیں اور مودی اٹھاتا نہیں، ان کے اس بیان سے پاکستانی قوم کی

سبکی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور دیگر ممالک کی ثالثی کے دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن قبضے میں ہوتا تو ہماری پوزیشن بہتر ہوتی۔مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی پر حکومت کی جانب سے مذمت نہ کرنے پر سراج الحق نے دکھ کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خطے اور دنیا کے امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی جرات نہیں کرسکتا اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی اب اپنے منشور، جھنڈے اور نشان پر الیکشن لڑے گی، متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے)سے عام انتخابات کے لیے اتحاد تھا اور وہ وقت گزر گیا ہے۔گفتگو کے دوران سراج الحق نے ملک سے باہر سابق صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ پاکستان کے حق میں نہیں بول سکتا تو خاموش رہے۔انہوں نے حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں معاشی وژن ہے ہی نہیں بلکہ یہ مکمل ناکام ہوئی ہے، علیمہ خان کے معاملے میں بھی یکساں سلوک نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…