اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر ابھا پر ڈرون حملہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ گزشتہ روز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر آبھا پر ڈرون حملہ پر سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی حکومت اور رائل ڈیفنس فورسز کی بروقت کارروائی
کے نتیجے میں ڈرون کو تباہ کرنے کے اقدام کو سراہتا ہے ۔ترجمان کے مطابق پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے مکمل تعاون کریگا۔ترجمان کے مطابق نہتے شہریوں پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔