اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت نے پی آئی اے ،سٹیل ملز،ریلوے اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت 15اداروں کی نجکاری سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پی آئی اے ،سٹیل ملز،ریلوے اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت 15پبلک سیکٹر ادارے نجکاری کی فہرست سے خارج کردئیے ہیں جبکہ 41پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزاروں کو سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔وزارت نجکاری کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق حکومت نے پبلک سیکٹر کے 15اداروں کو نجکاری کی فہرست سے خارج کردیا ہے

ان اداروں میں پی آئی آے ،پاکستان سٹیل ملز،پاکستان ریلوے ،اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے علاوہ نیشنل بنک آف پاکستان ،انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بنک لمیٹڈ ،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،پاکستان اسٹیٹ آئل ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی ،سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی،سول ایوی ایشن اتھارٹی ،پاکستان سٹیل فبریکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ ،اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان شامل ہیں دستاویزات کے مطابق پبلک سیکٹڑ میں موجود 41اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزارتوں کو موثر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان پبلک سیکٹر اداروں میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،نیشنل اینوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ،نیشنل انشورنس کمپنی ،پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ،او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل ،جی ایچ پی ایل ،پی ایم ڈی سی ،فیسکو،آئیسکو،لیسکو ،کیسکو،میپکو،ہیسکو،کاپکو،پیسکو،گیپکوِ جنکو ون ،جنکوٹو،جنکو تھری،جنکو فور،پی آئی اے کی ملکیتی روسویلٹ ہوٹل ،نیویارک ،سکرائب ہوٹل پیرس،این ایف سی ،سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن ،ایچ ای سی ،پاکستان مشین ٹول فیکٹری ،پی آئی ڈی سی ،سندھ انجینئر نگ لمیٹڈ ،مورافکو انڈسٹریز ،رپبلک موٹرز لمیٹڈ ،پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون،پورٹ قاسم اتھارٹی ،کراچی پورٹ ٹرسٹ ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ،ٹی آئی پی ،پی ٹی سی ایل اور نیشنل بک فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…