شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل نے لونگ ڈنگ بن کی ملاقات،بڑی پیشکش کردی،مسلم لیگ ن کا خیر مقدم

9  مارچ‬‮  2019

لاہور( این این آئی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل نے لونگ ڈنگ بن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔چین اور پاکستان سدابہار آزمودہ دوست اور سٹریٹیجک شراکت دار ہیں،دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر حالات کچھ بھی ہوں، پاک چین دوستی آگے ہی بڑھتی رہی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کی صورت دونوں ممالک کا مختلف شعبہ جات میں تعاون عوامی مفاد میں ہے۔ چینی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ سی پیک سے عوامی سطح پر روابط کو فروغ اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا ،زراعت اور صنعتی پارکس قائم ہوں گے،صنعتی پارکس کے قیام سے مستقبل کی راہداری کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔سی پیک کی ترقی اور فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات کو نئی جہت ملی۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہے۔شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں۔چین کی قیادت اور عوام نے سچے دوست کی طرح پاکستان کا ساتھ دیا، عوام اس دوستی کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)پاکستان کی مرکزی سیاسی جماعت ہونے کی حیثیت سے کمیونسٹ پارٹی کی دوستی اور باہمی تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتی ہے۔ چین سے دوستی اور تعاون کے فروغ کے لئے کمیونسٹ پارٹی سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے اشتراک عمل اور تعاون سے چین پاکستان دوستی مزید گہری ہوگی،دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے، تعاون اور اشتراک کی نئی راہیں کھلیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک چین کا پاکستان کے لئے بیش قیمت تحفہ ہے،سی پیک کی تعمیر، دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…