ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

یہ وقت قوم کو متحد کرنے کا ہے ،عمران خان اپنا غصہ مودی پر نکالیں، چوہدری نثاربھی فارم میں آگئے،نوازشریف کیلئے خصوصی دعا

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

راولپنڈی (اے این این ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے اس وقت قوم کو یکجا اور اکٹھا کرے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنا غصہ مودی پر نکالیں۔ ہمیں بھارت سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔جب چوہدری نثار سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی

سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اس اقدام سے یہ پیغام دیا ہے کہ پہلے ہم ان تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے تھے۔چوہدری نثار نے کہا کہ اچھے کام کرنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھی دوستی بی جے پی اور کانگریس کے منشور میں نہیں ہے۔نواز شریف کی صحت کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت عطا فرمائے۔واضح رہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار انتخابات سے قبل ہی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض ہو چکے تھے ۔جس کی بہت سی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔بعد ازاں مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو نہ صرف ٹکٹ دینے سے انکار کیا بلکہ انکے خلاف امیدوار بھی کھڑا کیا ۔لیگی قیادت سے انکی ناراضگی تاحال برقرار ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی بھی میڈیا پر آکر نواز شریف کے خلاف بیان بازی سے گریزاں نہیں ہوتے۔ ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس جو کرتے رہے کسی اور ملک میں ہوتا تو طوفان برپا ہو جاتا۔نوازشریف میرے کچھ اصول قبول کرنے کے لیے تیار نہ تھے اور میں چھوڑنے پرراضی نہ تھا اسی لیے یہ سب ہوا۔۔ایک اور انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ جب نواز شریف اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو انکو سویلین بالادستی یاد آجاتی ہے جبکہ جب وہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو سویلین بالادستی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…