بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف ایف آئی آردرج ،ایف آئی آرمیں کس کو ملزم قراردیا گیا ہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

بالا کوٹ(یوپی آئی)بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جھوٹی ایئراسٹرائیک کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتی جنگی

طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اورانہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جس کے بعد ان کے اس دعوے کولے کردنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی جب کہ درحقیقت بھارتی طیارے آزاد کشمیرکے راستے خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ تک آئے تھے اورواپسی میں جبہ کے مقام پر4 بم گرائے تھے۔دوسری جانب پاک فوج نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے دوسرے ہی روز 2 بھارتی طیاروں کومارگرا کرایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکرلیا تھا جسے 2 دن بع جذبہ خری سگالی کے طورپرپاکستان کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…