منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پوسٹ کی اربوں مالیت کی زمین پر بااثر طبقے نے قبضہ کرلیا،افسران مافیا سے قبضہ چھڑانے میں ناکام، وزیر مراد سعید بھی خاموش

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پوسٹ کی اربوں مالیت کی قیمتی زمین اور پلاٹوں پر بااثر طبقوں نے قبضہ کر رکھا ہے اس قبضہ میں پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے پوسٹ کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرانے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ جبکہ محکمہ پوسٹ کے اعلیٰ افسران نے محکمہ کی زمین پر قبضہ ہونے بارے معلومات پر مبنی اہم فائل بھی گم کردی ہے۔

سرکاری دستاویزات میں پتہ چلا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پوسٹ ماسٹر جنرل آفس کے قریب تین کروڑ مالیت کی 3250 سکوا ئر فٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ پوسٹ ماسٹر جنرل کے نام 4 کنال زمین کی قیمت وصول کرنے کے باوجود انتقال ہی نہیں ہوا۔ پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی سے پانچ کروڑ مالیت کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے ۔ سیالکوٹ میں 20 ملین مالیت کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔ پوسٹ ماسٹر جنرل راولپنڈی (جی پی او) صدر میں محکم کی قیمتی زمین جس کی مالیت 18 کروڑ سے زائد پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا ہے اس کے علاوہ لاہور‘ کوئٹہ ‘ حیدر آباد ‘ کراچی ‘ ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں محکمہ کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے لیکن متعلقہ حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ابتداء میں قبضہ والی زمین بارے اہم فائل گم کردی تاہم اب وزیر مملکت مراد سعید کے نوٹس میں معاملہ آنے کے بعد انہوں نے بھی خاموشی اختیار کر لی ۔ کیونکہ ادارہ کے کرپٹ افسران نے انہیں بھی اپنے دام میں رام کررکھا ہے۔ محکمہ پوسٹ کے پاس شہری علاقوں میں اربوں مالیت کی زمین سے جس پر کرپٹ افراد نے نظریں جما رکھی ہیں اور زمین کر ہڑپ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ متعلقہ وزارت بھی خاموش ہے ملک کے ہر بڑے شہر کے مرکزی علاقے میں جی پی اوز موجود ہیں جن کے پاس اربوں مالیت کی زمین ہے جس پر قبضہ کای گیا بالخصوص جی پی او مری پر حکومت کے بڑے مافیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…