اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم ہاؤس نے فیصل واڈا کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر تے ہوئے انہیں من گھڑت اور جھوٹی قرار دے دیا ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی چینل جیو نیوز پر چلنے والی فیصل واڈا کے معاملے پر وزیراعظم کے نوٹس کی خبر میں کوئی صداقت نہیں یہ خبر من گھڑت ہے
وزیراعظم نے فیصل واڈا کو کوئی ہدایت نہیں کی میڈیا خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لیا کرے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیاتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصل واڈا کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنی گفتگو کے وقت اختلافات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں تمام وزراء میڈیا اور عوامی اجتماعات میں زمہ دارانہ گفتگو کریں میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ آپ وفاقی وزیر ہیں سوچ سمجھ کر بات کیا کریں اور آئندہ اپنے الفاظ کے چناؤ اور ادائیگی میں احتیاط سے کام لیں انہوں نے کہا کہ وزراء پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے وزراء اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کریں تمام وزارتیں اور محکمے اپنی رپورٹس بروقت مکمل کریں وزارتیں اور محکمے اپنی رپورٹس کو بر وقت بجھوائیں انہوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گفتگو کے دوران اختلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں تمام وزراء میڈیا اور عوامی اجتماعات میں زمہ دارانہ گفتگو کریں۔ وزیراعظم ہاؤس نے فیصل واڈا کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر تے ہوئے انہیں من گھڑت اور جھوٹی قرار دے دیا