پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دین کے ٹھیکے دار جرگوں میں اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیٹیوں کے رشتے کردیتے ہیں ،وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دین کے ٹھیکے دار جرگوں میں اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیٹیوں کے رشتے کردیتے ہیں ،جب بیٹیوں ماؤں بہنوں کی عزت ہوگی تو تب قوم بنے گی اس کے بغیر ہم قوم نہیں بن سکتے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کسی بھی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ترقی کیلئے خواتین کی ذمہ داری بہت اہم ہے ۔وزیر مملکت نے کہاکہ خواتین ماں بہن بیوی بیٹی کی شکل میں اہم رول ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات ہوں گی محکمانہ کاروائی آہو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دیتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میڈیا خواتین کا دن تو منا لیتے ہیں بیٹی کی شکل میں ماں کی شکل میں بیوی کی شکل میں بہن کی شکل میں لیکن ہم خواتین کو معاشرے میں اس طرح عزت نہیں دیتے جس طرح دینی چاہیے ۔انہوں نے کہ اکہ جب خواتین سید سے آسکر کے اہم عہدوں پر کام کرتی ہے تو وہ مردوں کے درمیان کام کرتے ہوئے کیوں شرم محسوس کرتی ہیں ۔وزیرمملکت نے کہاکہ یہ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا فیلیئر ہے جس کے باعث خواتین اس طرح گھر کے کام کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب بیٹیوں ماؤں بہنوں کی عزت ہوگی تو تب قوم بنے گی اس کے بغیر ہم قوم نہیں بن سکتے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک میں فرمایا گیا جب میں کسی کو بیٹی دیتا ہوں تو اس پر رحمت برساتا ۔انہوں نے کہاکہ اے ماوں بہنوں بیٹیوں کو یہ میسج دیتا ہے کہ وہ چاہے ان کی پراپرٹی کا معاملہ ہو یا ان کی عزت کا ہم ان کے ساتھ کھڑے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے میرے ملک میں آج شادی کے نام پر کوٹا رکھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین کے ٹھیکے دار جرگوں میں اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیٹیوں کے رشتے کردیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…