بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی،لاکھوں روپے کی مالی امداد دی جائے گی، تفصیلات جاری

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کنٹریکٹ ملازمین کی دوران ملازمت وفات کی صورت میں اہل خانہ کیلئے مالی امدادمیں اضافے کی منظوری دی گئی۔جس کے مطابق سکیل1سے4 تک کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہل خانہ کو 16لاکھ روپے جبکہ 5سے 10سکیل تک کے ملازمین کے اہل خانہ کو 19لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی،

اسی طرح11سے 15سکیل تک کے کنٹریکٹ ملازمین کے اہل خانہ کو 22لاکھ روپے، 16اور 17سکیل کے ملازمین کے اہل خانہ کو 25لاکھ روپے جبکہ 18اور 19سکیل کے ملازمین کے اہل خانہ کو 34لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ 20اوراس سے زیادہ گریڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کی وفات کی صورت میں اہل خانہ کو 40لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے میٹروبس سروس کر ایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی اورکہا کہ کرائے بڑھا کر غریب عوام پر معاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے بلکہ عام آدمی کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، لہٰذا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کرائے بڑھانے کی بجائے وسائل میں اضافے کیلئے دیگر قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں۔ اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے ایم ڈی کی تقرری کیلئے ضروری پراسیس مکمل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ، ڈینگی کنٹرول پروگرام اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ میں بھرتیوں کی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں گندم ذخیرہ کرنے کیلئے سائلوز کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی اوراس ضمن میں فوری طورپر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں اٹک ،بہاولنگر،لیہ،میانوالی اورراجن پور میں نرسنگ کالجز اورمدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے سمال ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور فیصل آباد گا رمنٹس سٹی کے سامنے بائی پاس روڈ کی کارپٹنگ کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں واسا راولپنڈی کیلئے 30کروڑروپے گرانٹ دینے اور مختلف صوبائی محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال کیلئے فنڈزکے اجراء اورڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں پناہ گاہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری خزانہ اوردیگر متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…