لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے یوٹیلٹی کارپویشن سے انکے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیئرمین نیب نے بورڈ اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی جس پر نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر منظور وٹو کے خلاف اختیارات
کا ناجائز استعمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ 2008ء میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا، میاں منظور ووٹو نے یوٹیلٹی اسٹورز پر 200سے زائد ایریا منیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ نیب کے مطابق میاں منظور ووٹو نے مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لیے دس یوٹیلٹی اسٹورزپر ایک ایریا منیجر لگایا ،اس سے پہلے ایک ایریا منیجرپندرہ یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔