بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

20 مارچ سے لاہور کینٹ سے کراچی کینٹ کے درمیان نان سٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ، کرایہ اور سفر کے دوران کیا سہولیات حاصل ہوں گی اعلان کر دیا گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پرپاکستان ریلوے نے 20مارچ 2019 ؁ء سے لاہور کینٹ سے کراچی کینٹ کے درمیان جناح ایکسپریس (31 اپ 32/ڈاون) کے نام سے نان سٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شیڈول کے مطابو اس ٹرین میں لاہور سے کراچی کامکمل کرایہ 7000ہزار روپے اور بچے کا کرایہ 5250 روپے ہوگا۔خانیوال،روہڑی اور حیدرآباد اس کے سٹاپ ہونگے۔ کھانا اور دوسری سروسز ٹرین کے کرائے میں شامل ہونگی۔ اس ٹرین میں 48گھنٹے پہلے ریزرویشن کروانے پر 5فیصد رعایت کی سہولت لاگو نہیں ہوگی۔اس ٹرین میں آرمی وویچر/ورنٹس کے علاوہ کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔اگر کوئی مسافر راستے کے کسی اسٹیشن سے اس ٹرین پر بیٹھتا ہے تو اس سے بھی مکمل کرایہ 7000ہزارروپے وصول کیا جائے گا ۔جناح ایکسپریس میں ٹرین کے اندر سے ٹکٹ بنوانے پرکم سے کم 1350روپے اضافی وصول کئے جائینگے۔ اس ٹرین کے ساتھ جانے والے آفیسرز اور سٹاپ کو بھی اے جی ایم ٹریفک سے اجازت لینا ہوگی ۔ ریلوے کی تاریخ میں یہ پہلی نان سٹاپ ٹرین ہوگی جو نسبتاً کم وقت میں لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور کے درمیان اپنا سفر مکمل کریگی۔ اس ٹرین کا کرایہ11مارچ سے ریلوے کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہوگا ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ ٹرین موجودہ حکومت کی طرف سے صاحب ثروت طبقے کے لیے ایک تحفہ ہوگی ۔اس سے پہلے پشاور سے کراچی کے لیے متوسط وزیریں طبقہ کے لوگوں کے لیے رحمان بابا ایکسپریس چلائی گئی تھی جس کا کرایہ کراچی سے پشاور تک صرف 1350روپے رکھا گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…