کراچی(این این آئی)پاکستان سیٹیزن پورٹل کے سربراہ عادل صافی نے کہاہے کہ پاکستانیوں کو ملنے والے اس بڑی سہولت سے لوگوں نے انصاف نہیں کیا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک آنے والی شکایتوں میں سے آدھی ایسی تھیں جس کا کوئی سر پیر ہی نہ تھا۔ سندھ سے 79 ہزار شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی نے کہا کہ لاہور میں پلاٹ دلا دو تو کسی نے کہا سلم ہونے کا طریقہ بتاؤ۔ عادل صافی نے کہاکہ یوں تو پورٹل پر
دھڑا دھڑ جعلی شکایتوں کے انبارلگا دیئے گئے ہیں، تاہم اس میں سے اکثر ہماری دسترس سے باہر ہوتی ہیں، کبھی کسی کا شناختی کارڈ مسئلہ ہوتا ہے تو کبھی کرائے کے گھر کی معلومات کا سوال ڈال دیتے ہیں۔اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا یہاں تک کہ اوور ویٹ لڑکیاں سلم لڑکیوں کی شکایتیں کر رہی ہیں، حالانکہ پورٹل پورے ملک کیلئے موٹروے ہے۔ متعلقہ ادارے تک شکایت پہنچانا پورٹل کی ذمہ داری ہے۔