ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کی صحت سے متعلق علامات اچھی نہیں، اگر حکومت نے فیصلہ ماننا ہی نہیں تھا تو پھر پانچ میڈیکل بورڈز بنانے کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟ حمزہ شہباز نے سوالات اٹھا دیے

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق علامات اچھی نہیں، حکومت خدانخواستہ حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے قانون کے تحت فوری اپنا فرض پورا کرے۔ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم اور اپنے تایا کی عیادت کے بعد انہوں نے بتایا کہ محمد نوازشریف سے اہلخانہ نے بہت اصرار کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا معاملہ اللہ کی ذات کے سپرد کرچکے ہیں۔ عزت ووقار سے بڑھ کر کچھ اہم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف نے عوام، پارٹی کارکنان سےدعا کی

درخواست کی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہاکہ اگر حکومت نے فیصلہ ماننا ہی نہیں تھا تو پھر پانچ میڈیکل بورڈز بنانے کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟ اور اگر میڈیکل بورڈز تشکیل دئیے گئے تو پھر ان کی سفارشات پر عمل کرنا قانونی تقاضا ہے۔ علاج کی راہ میں رکاوٹ زندگی کے قانونی حق سے انکار کا مجرمانہ اقدام ہے۔ نوازشریف کے صبر کا امتحان لینے والوں کو یہ مہنگا پڑسکتا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ حکومت فراست کی راہ اپنائے اور علاج معالجے کو سیاسی تماشا اور انا کا مسئلہ نہ بنائے۔ ورنہ ہمیں بھی راست اقدام اٹھانا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…