بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی پائلٹ کی رہائی سے 12گھنٹے قبل امریکہ نے کیا کہا؟ مولانا فضل الرحمان نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف کارروائیوں پر چْپ نہیں رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ یہ حکومت خاص ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے، بھارتی پائلٹ کی رہائی سے 12 گھنٹے پہلے ہی امریکا نے کہہ دیا تھا خوشخبری دیں گے، توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بھی یورپ کے دباؤ میں رہا کیا گیا، اب نیشنل ایکشن پلان کو حرکت میں لا رہے ہیں اور مدرسوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع

ہوگیا، اگر مدرسوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہم مذمت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے فیصل واوڈا اور فیاض الحسن چوہان کے حالیہ متنازع بیانات کے بارے میں کہا کہ ہندو برادری کے خلاف بات پر استعفیٰ طلب کیا جاتا ہے، لیکن اللہ کے خلاف بات پر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا؟، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ جس نے اللہ کی توہین کی اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نے کہا کہ بھارت کے خلاف لڑائی پر پاک فوج کے جوان سرحدوں پر گئے تو ہم نے انہیں حوصلہ دیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…