بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

طلال چوہدری نے شعلہ بیان مقرر کے انداز میں عوامی جلسہ میں عدلیہ کی آزادی اور ساکھ پر حملہ کیا، سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے لیگی رہنما طلال چوہدری توہین عدالت انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس سجاد علی شاہ نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلہ میں نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کا بھی تذکرہ کیا اور کہاکہ طلال چوہدری نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر پانامہ فیصلہ کے بعد کی۔

فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلہ میں نواز شریف کو غیر صادق غیر امین قرار دیکر نا اہل قرار دیا۔فیصلہ کے مطابق عدالتی فیصلہ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے چیف جسٹس اور ججز کی تضحیک کی مہم شروع کی ۔سپریم کورٹ کے مطابق عدلیہ کے خلاف مہم کا مقصد نواز شریف سے وفاداری ثابت کرنا تھا ۔سپریم کورٹ کے مطابق طلال چوہدری نے شعلہ بیان مقرر کے انداز میں عوامی جلسہ میں عدلیہ کی آزادی اور ساکھ پر حملہ کیا ۔سپریم کورٹ کے مطابق طلال چوہدری نے نواز شریف کی حمایت میں عدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کو توڑنے کی کوشش کی۔سپریم کورٹ کے مطابق طلال چوہدری کی جانب سے معاملہ پر مخلصانہ معافی اور ندامت کا اظہار نہیں کیا گیا ۔سپریم کورٹ کے مطابق طلال چوہدری کے توہین عدالت کے الفاظ انتہائی سنگین ہیں، توہین عدالت کو جرم ختم کرنے کیلئے معافی کافی نہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ طلال چوہدری کی معافی عدالتی پیرامیٹر ز کے مطابق نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے ۔سپریم کورٹ نے کہاکہ طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل کا کوئی میرٹ نہیں،خارج کی جاتی ہے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…