لاہور(این این آئی)شریف خاندان کے افراد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ،نواز شریف نے والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کے اصرار کے باوجود علاج کیلئے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ہسپتال ہسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر کی جانے والی تضحیک کا نشانہ بننے کیلئے تیار نہیں ۔ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ناساز طبیعت کی وجہ سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، بھائی شہباز شریف ، بیٹی مریم نواز ، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت دیگر نے ملاقات کی ۔ اس دورا ن والدہ نے اپنے بیٹے کو گلے سے لگایا اور انہیں دعائیں دیتی رہیں۔ مریم نواز کے ٹوئٹ کے مطابق دادی ، چچا اورمیرے اصرار کے باوجود والد نے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال ہسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر کی جانے والی تضحیک کا نشانہ بننے کو تیار نہیں ، اب جیل میں ہی رہوں گا اور کہیں نہیں جاؤں گا ۔ مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر ہے تاہم خرابی صحت کے باعث جمعرات کو کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔نوازشریف سے ہر جمعرات کو خاندان کے افراد،پارٹی رہنما اور کارکنان ملاقات کیلئے جیل آتے ہیں۔ شریف خاندان کے افراد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ،نواز شریف نے والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کے اصرار کے باوجود علاج کیلئے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال ہسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر کی جانے والی تضحیک کا نشانہ بننے کیلئے تیار نہیں ۔