بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جوابی اقدام، امریکا نے پاکستان کیلئے ویزہ پالیسی تبدیل کردی،ملازمت ویزہ اور تبلیغی ویزے کی مدت اب کتنی ہوگی؟تفصیلات جاری

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) امریکا نے پاکستان کیلئے مختلف کیٹیگریز میں ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ویزے کے حصول کیلئے درخواست دینے والے پاکستانی صحافیوں کے ویزہ کی معیاد 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی ہے۔ملازمت ویزہ اور تبلیغی ویزے کی مدت بھی 5 سال سے کم کر ایک سال کر دی گئی ہے جبکہ تجارت، سیر و سیاحت اور طلبہ کے ویزوں کی معیاد 5 سال ہی رہے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی ویزہ پالیسی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی امریکا کے حوالے سے نئی ویزہ پالیسیوں کے مطابق ہے کیوں کہ پاکستان بھی امریکی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرتا ہے، اس لیے امریکا بھی اب ایسا ہی کرے گا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں امریکی صحافیوں کی جانب سے پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے 192 ڈالرز فیس ادا کی جاتی ہے جب کہ اس سے قبل پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں ویزہ فیس 160 ڈالرز تھی لیکن 21 جنوری 2019 کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے۔نئے قوانین کے مطابق اب پاکستان میں صحافتی ویزے کی درخواستیں دینے والوں کو 192 ڈالرز ہی ادا کرنا ہوں گے۔ایچ ویزے کے تحت ملازمت کی غرض سے جانے والے، ایل ویزہ کمپنیوں کے مابین تبادلہ کیلئے جانے والے اور آر ویزہ کے تحت مذہبی تبلیغ کی غرض سے جانے والے افراد کو بھی 160 ڈالرز کے ساتھ 38 ڈالرز اضافی فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو اْن کے کام کی نوعیت کی مدت کے مطابق ویزہ جاری کیا جائے گا جب کہ سیرو تفریح، تجارت اور تعلیم کی غرض سے جانے والوں کو 5 سال کا ہی ویزہ جاری کیا جائے گا اور اْن کیلئے ویزہ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔  امریکا نے پاکستان کیلئے مختلف کیٹیگریز میں ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…