منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار اور ایم کیو ایم لندن کے سفاک ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا۔ ٹارگٹ کلرز نے کس کو اغوا کیا کہاں لیجا کر قتل کیا، پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔محافظ کے روپ میں چھپا قاتل، گرفتار پولیس اہلکار ہارون اپنے ساتھی ظفر سپاری اور جاوید بنگالی کے ساتھ 5 سال تک قتل و غارت پھیلاتا رہا،ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلرز نے اہم راز افشاں کر دیئے۔گرفتار ٹارگٹ کلرز نے 2009 میں کورنگی صنعتی

ایریا سے ایک شخص کو اغوا کرکے ملیر ندی لیجا کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا، سال 2010 میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن شفیق کو اغوا کے بعد ملیر ندی لیجا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ 2011 میں دو افراد کو لسانی بنیاد پر قتل کرنے کے بعد لاشوں کو ٹھیلے پر ڈال کر ملیر ندی میں ڈال دیا گیا۔ٹارگٹ کلرز نائن ایم ایم اور ایس ایم جی کے ساتھ بلٹ پروف جیکٹ کا بھی استعمال کرتے رہے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلر ٹیم کے اہم رکن نبیل شری سمیت 15 ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…