منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل ،خواجہ سعد رفیق نے خاموشی توڑ دی ، عدالت میں شکوہ کر دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مارچ تک توسیع کردی ، عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی

سماعت کی۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے ختم ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا خواجہ برادران کیخلاف ریفرینس حتمی مراحل میں ہے، خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں شکوہ کیا کہ 60سال پرانی بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا ہے، کمر میں درد ہے اور علاج نہیں کروایا جا رہا، مجھے کسی ہسپتال نہیں جانا مگر علاج کی سہولت دی جائے تو کسی کا کیا نقصان ہے۔ خواجہ برادران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کی انتہائی تذلیل کی جا رہی ہے، کیا پورا شہر بند کر کے بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جا سکتا ہے،سکیورٹی کے باعث تمام عدالتوں کا کام متاثر ہورہا ہے۔ خواجہ برادران کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جیسے جنگی قیدی ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بند کرنے کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اس کو حل کرتے ہیں۔عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 19مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور عدالت کی جانب آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس اور خواتین پولیس اہلکار بھی احتساب عدالت کے اطراف میں تعینات رہیں۔نیب حکام خواجہ برادران کو احتساب عدالت سے لیکر روانہ ہوئے تو مرکزی گیٹ پر لیگی کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی کی ۔کارکن گاڑی کے آگے کھڑے ہوکر اور ساتھ جاتے ہوئے نعرے لگا تے رہے ۔واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب )نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…