بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بارشوں نے تباہی مچا دی،2بچوں سمیت5افراد جاں بحق،30زخمی ،زمینی رابطہ منقطع،ہنگامی صورتحال نافذ، سرکاری ہسپتالوں سمیت تمام ضلعی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن) وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید برفباری کے باعث بلوچستان کا پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا سے زمینی راستہ منقطع زیارت ،کان مہترزئی،سنجاوی،توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں برفباری کے بعد ہنگامی صورتحال نافذ بارش اور برفباری سے سینکڑوں مکانات منہدم دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے بارش اور برفباری کے بعد پی ڈی ایم اے کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں سمیت تمام ضلعی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

کہیں علاقوں میں سیلاب ریلے آنے سے قومی شاہراہیں بہہ گئے کوئٹہ میں مسلسل بارش کے باعث شہر سیلابی منظر پیش کرنے لگا کوئٹہ میں گیس پریشر اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معاملات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی کوئٹہ شہر میں کرفیو کا سماں تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں چاغی ،نوشکی،دکی،خضدار ،تربت،آواران میں شدید بارشوں کے بعد کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی کہیں علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں،زیارت،کان مہترزئی،رود ملازئی،خانوزئی،توبہ اچکزی،توبہ کاکڑی اور سنجا وی سمیت دیگر علاقوں میں شدید برفباری کے باعث کوئٹہ پنجاب ،کوئٹہ پشاور اور کوئٹہ افغانستان کا رابطہ منقطع ہوگیا اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئے شدید سردی میں بچے اور خواتین برفباری کے باعث پھنسے ہوئے ہیں زیارت میں چار فٹ،کان مہترزئی میں تین فٹ،رود ملازئی تین فٹ،توبہ اچکزی اور توبہ کاکڑی میں پانچ فٹ برفباری ہوئی جبکہ کوئٹہ میں بھی ہفتے کے صوبہ شروع ہونے والی برفباری کے باعث خوبصورت منظر پیش کررہا ہے اور لوگ سیر وتفریح کیلئے مختلف مکامات پر نکل گئے کوئٹہ میں اب تک پانچ انچ برفباری ہوئی ہے جبکہ ہنہ اوڑک ،سرہ غوڑگئی اور دیگر علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا کوئٹہ شہر میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے بعد کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور شہر سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ گیس پریشر کے کمی کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کہیں علاقوں میں عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صوبے میں بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کی نگرانی کے لیے و وزیراعلی جام کمال خان عالیانی اور صوبائی وزیر داخلہ ہوا پی ڈی ایم اے میرظیالانگو کی ہدایات کی روشنی میں پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عمران زرکون اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ شب سے ایمرجنسی ریلیف سروسز کی نگرانی کر رہے ہیں واضح رہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع جہاں پر بارشیں اور برف باری ہو رہی ہے

وہاں پر وزیرر اعلی بلوچستان نے احکامات صادر کیے ہیں جن میں تمام وزرا اور حکومتی ایم پی ایز سے کہاا گیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی نگرانی کریں ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمران زرکون اور ان کی ٹیم صوبے میں جہاں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور کمشنروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں جہاں پر بھی ریلف کے اشیا کی ضرورت پیش آرہی ہے وہاں پر ریلیف کے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک ہزاروں اشیا جن میں خوراک، گرم کپڑوں،

عارضی قیام کے لیے ٹینٹس اور دیگر ساز وسامان کی گاڑیاں ارسال کیے گئے ہیں کوئٹہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں باشوں کے نتیجے میں نکاسی آب کو نکالنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ڈی واٹرنگ پمپ بجھوا دیے گئے ہیں جس میں پی ڈی ایم اے کا علمہ امدادی کارروائیوں میں اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ سڑکوں اور گھروں میں داخل ہونے والے پانی کو نکالا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ تمام وزرا اور حکومتی ایم پی اے اپنے اپنے علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی نگرانی کریں حکومت کے تمام وسائل بارش اور برف سے متاثرہ عوام کی امداد وبحالی کے لیئے بروئے کار لاءئے جائیں گے

متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ حلقے کے عوامی نمائندوں کو صورتحال سے آگاہ رکھے ہرنائی : ہرنائی کوئٹہ ہرنائی پنجاب قومی شاہراہیں برفباری کے باعث بند اورضلع ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہرنائی میں چوبیس گھنٹے مسلسل بارش کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں کچے مکانات کو نقصان پہنچے ہے ہرنائی کے علاقہ اسپین تنگی کلی چھاپ میں ایک دینی مدرسہ کے تین کمرے منہدم تاہم طلبا محفوظ رہے کوئٹہ میں بارش اور برف باری کے بعد ایڈمنسٹریٹر میر فاروق لانگونے میٹروپولیٹن ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ایڈمنسریٹر میٹروپولیٹن کا شدید بارش اور برفباری کے دوران شہر کا دورہ صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن میر فاروق لانگونے کہا کہ خودتمام علاقوں کی صفائی کی نگرانی کر رہاہوں شہر سے اسوقت بھاری مقدار میں پانی گزر رہا ہے ہم نے پہلے ہی شہر کی سیوریج لائنز کی ضائی کا کامشروع کر رکھا تھا برفباری اور بارش کے باعث سیلابی ریلے ان سیوریج لائنوں سے گزر رہے ہیں میٹروپولیٹن کی تمام مشنری کو متحرک کر رکھا ہے رات گئے تک سیلابی پانی کے نکاس کے لئے کام جاری رہا جلد شہر سے پانی کانکاس ہوجائے گا کوئٹہ میں برف باری سے نیوکاہان میں کئی گھر منہدم لوگ کھولے آسمان تلے اس ٹھرٹھرتی سردی میں پڑے ہیں کچی آبادی میں رہنے والی یہ لوگ وزیراعلی بلوچستان، ڈی سی کوئٹہ،اے سی سٹی آئے سی صدر ، محکمہ پی ڈی ایم آئے اور حکام بالا کی مدد کے منتظر سماجی تنظیم یوتھ آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ بلوچستان کی جانب سے برف باری سے متاثرین کے لئے سیل قائم کی گئی ہے

تنظیم کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان، ڈی سی کوئٹہ اے سی سٹی اے سی صدر محکمہ پی ڈی ایم اے کو مطلع کیاگیا ہے تاکہ متاثرین کی بروقت مدد ہوسکے وادی زیارت میں گزشتہ روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے زیارت شہر میں 3فٹ کے قریب برف پڑھ چکی ہے شدید برفباری کے باعث زیارت کا ملک بھر کے لیے زمینی رابطے منقطع ہوگیا برفباری کی وجہ سے کوئٹہ ,لورالائی ہرنائی سنجاوی شاہراہیں مکمل طور پر بند ہوگیا علاقہ مکینوں کے مطابق برفباری کے اس سلسلہ نے گزشتہ دس سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا شدید برفباری کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوگئے ڈپٹی کمشنر دکی اعجاز احمد جعفر نے اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کے زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کردیا بارشوں سے ہونے والے نقصانات یا ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم فون کرکے آگا کیا جائے بارش سے نقصانات ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ بروقت پہنچ کر ہرممکن مدد فراہم کریگی۔ عوام اس نمبر پر رابط کریں 0824666812

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…