جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان یونان سے ڈی پورٹ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ائرپورٹ سے ہی دھر لیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم نے لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے پر گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مہوش نامی لڑکی نے درخواست دی کہ نصیر شاہ نامی ایک نوجوان اسے بلیک میل کر رہا ہے،

نصیر شاہ کے ساتھ اس کی فیس بک پر دوستی ہوئی مگر وہ دوستی کے بجائے شادی پر اصرار کررہا ہے۔ شادی سے انکار پر اس نے میری کچھ تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے۔مہوش کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ نصیر شاہ یونان میں ہے اور واپس لاہور آرہا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے واپس آتے ہی اس کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے لڑکی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کرلی۔تفتیش کے دوران ملزم نصیر شاہ نے بتایا کہ مہوش نے شادی کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے بٹورے، پیسے لینے کے بعد مہوش نے ناصرف شادی سے انکار کر دیا بلکہ مزید پیسوں کا مطالبہ کیا، میں مہوش کے کہنے پر یونان میں خود پیش ہو کر ڈی پی پورٹ ہوا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایک سال قبل غیر قانونی طریقے سے یونان پہنچا تھا، ملزم کے بیان اور اس سے برآمد ہونے والی نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے پر گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مہوش نامی لڑکی نے درخواست دی کہ نصیر شاہ نامی ایک نوجوان اسے بلیک میل کر رہا ہے، نصیر شاہ کے ساتھ اس کی فیس بک پر دوستی ہوئی مگر وہ دوستی کے بجائے شادی پر اصرار کررہا ہے۔ شادی سے انکار پر اس نے میری کچھ تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…